کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت کے خلافاسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت کے خلافاسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

لاہور( پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے مقبوضہ کشمیر میں چار کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت کیخلاف اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کر ا د ی ۔ قابض بھارتی فورسز نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنا رہی ہے ۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیموں کو کشمیریوں کا بہتا خون نظر نہیں آرہا۔پاکستان کا پرچم لہرانے پر کشمیری نوجوانوں کا قتل عام کیا جار ہے۔مقبوضہ کشمیر کٹھ پتلی حکومت مودی سرکاری کے اشاروں پر نظام چلا رہی ہے۔بھارتی قابض فوج زبردستی سکول و کالجز کو بند کرا رہی ہے۔لہذا یہ ایوان نہتے کشمیر یوں پر بھارتی ظلم و جبر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور یہ ایوان اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیا جائے ۔

قرارداد

مزید : میٹروپولیٹن 1