شریف برادران نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا،عزیز احمد اعوان

شریف برادران نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا،عزیز احمد اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) موجودہ دور میں نواز شریف اور شہباز شریف ہی واحد لیڈر ہیں جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کئے ہوئے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ روز بروز عوام کا ان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار جنرل (ر) فیض علی چشتی کے سیاسی مشیر عزیر احمد اعوان نے روزنامہ پاکستان کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موٹروے ، سی پیک، ایٹمی دھماکے، میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین،لوڈشیڈنگ کی بندش یہ سب میاں برادران کے ملک و قوم کے لئے تحفے ہیں جس بنا پر دونوں بھائی اور عوامی لیڈر عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب عوام اپنے ووٹوں کی طاقت کے ذریعے میاں برادران کو پھر سے برسر اقتدار لائیں گے ۔آنے والے دور میں بھی دونوں بھائیوں کے علاوہ کوئی ایسا لیڈر نہیں جس کو عوام میں اتنی پذیرائی حاصل ہو۔ انہوں نے کہا سالِ رواں میں ہونے والے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی میں ملکی سلامتی اور بقاء ہے۔ انتخابات میں کامیابی شریف برادران کا مقدر ہے اور ملک کو خوشحالی و ترقی یافتہ بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی کیونکہ نواز شریف دِلوں کی دھڑکن ہیں اور لوگ انہیں پیار کرتے ہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب سی پیک مکمل ہو جائے گا اور دنیا بھر کی ترقی کا مرکز پاکستان ہو گا۔
عزیر اعوان