پی ٹی آئی خواتین کا دورہ لبرٹی ،عمران خان کے دورہ کے انتظامات کا جائزہ لیا

پی ٹی آئی خواتین کا دورہ لبرٹی ،عمران خان کے دورہ کے انتظامات کا جائزہ لیا

لاہور( لیڈی رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی منزہ حسن اور ممبر ایگزیکٹو کونسل مسرت چیمہ کی قیادت میں خواتین کے وفد نے لبرٹی چوک کا دورہ کر کے خواتین کے ممبر شپ کیمپ کے انعقاد اور پارٹی چیئرمین عمران خان کے دورہ کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے منزہ حسن نے کہا کہ عمران خان کی کرپشن کے خلاف لازوال جدوجہد اور نظریات کو دیکھتے ہوئے عوام کی بڑی تعداد تحریک انصاف میں شامل ہو رہی ہے اوراسی وجہ سے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی صفوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں خواتین کا کلیدی کردار ہوگا۔تحریک انصاف حکومت میں آکر خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرے گی اور انہیں زندگی کے تمام شعبوں میں برابری کے حقوق دئیے جائیں گے۔مسرت چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی وجہ سے دوسری جماعتیں بھی خواتین اور اپنے کارکنوں کو عزت دینے پر مجبور ہوئی ہیں۔

منزہ حسن

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...