جموں و کشمیر لبریشن سیل تحریک آزاد ی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،ادریس عباسی

جموں و کشمیر لبریشن سیل تحریک آزاد ی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،ادریس عباسی

لاہور(جنرل رپورٹر)تحریک آزاد�ئ کشمیر کی تاریخ‘ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم سے نوجوان نسلوں ، وطن عزیز کے شہریوں اور عالمی برادری کو آگہی اور شعور فراہم کرنے کیلئے جموں وکشمیرلبریشن سیل کلیدی کردار ادا کررہاہے۔ لاہور تحریک آزادئ کشمیر کا گڑھ رہاہے ۔ زندہ دلان لاہور نے جدوجہد آزادی میں مصروف عمل کشمیریوں کی ہرسطح پر بھرپور حمایت کی ہے ۔ لاہور میں کشمیرسنٹر کی نئی عمارت کے قیام سے زندہ دلانِ لاہور اور کشمیر کمیونٹی کے مابین نہ صرف دیرینہ رشتہ مزید مستحکم ہوگا بلکہ سنٹر کے زیراہتمام پروگراموں کے اعلیٰ سطح پر انعقا د سے تحریک آزادئ کشمیر کی لمحہ با لمحہ بدلتی صورتحال سے نوجوان نسلوں ، عام شہریوں، طلباء، اساتذہ، صحافیوں، وکلاء اور زندگی کے دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کو کو آگہی کی فراہمی میں بھی بھرپور مددملے گی۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جموں وکشمیرلبریشن سیل محمد ادریس عباسی نے کشمیرسنٹر لاہورکے دورہ کے دوران اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پرسیکرٹری پی پی ایچ محمد احسن، چیف انجینئر خالد سلطان، کنسلٹنٹ حسن ایسوسی ایٹس کے راشد حسن، کشمیرسنٹر لاہور کے انچارج سردارعظیم سرور، انعام الحسن، راجہ ندیم سرور اور دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔ سیکرٹری محمد ادریس عباسی نے کہا کہ کشمیرسنٹر لاہور کی عمار ت کے معاملات کو یکسو کرنے کیلئے ہرممکن کوششیں بروئے کار لائی جارہی ہیں تاکہ لاہور میں کشمیری کمیونٹی کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرتے ہوئے کشمیرسنٹر کی عمارت کی تعمیر جلد عمل میں لائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر سنٹر لاہو ر جہاں ایک جانب کشمیر کے اہم قومی ایام اور تحریک آزاد�ئ کشمیرکے حوالے سے پروگراموں کے انعقاد کے ذریعے عوام کو آگہی فراہم کررہاہے وہاں کشمیر کمیونٹی کو تمام تر سیاسی وسماجی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر ایک پلیٹ فارم پر بھی مہیاکرتاہے۔

کشمیر سینٹر

مزید : میٹروپولیٹن 1