ویٹرنری یونیورسٹی، صافستھرے ماحول میں شہریوں کا کردار کے موضو ع پر سیمینار

ویٹرنری یونیورسٹی، صافستھرے ماحول میں شہریوں کا کردار کے موضو ع پر سیمینار

لاہور(سٹی رپورٹر)ہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ( ایل ڈبلیوایم سی) نے یونیور سٹی آف ویٹرنیری اینڈ اینیمل سائینسز میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور صاف ستھرے ماحول کے قیام میں شہریوں کے کردار پر سیمینار کا انعقاد کیا جس کا مقصد طلبا و طالبات کو ایل ڈبلیوایم سی کے جدید سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم، کوڑاکرکٹ کو ٹھکانے لگانے کی حکمتِ عملی، بائیو گیس اور ویسٹ سے توانائی کے پروجیکٹس اور صاف ستھرے ماحول کو برقرار رکھنے میں شہریوں کے ذمہ دارانہ کردا ر پر آگاہی دینا تھا۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے سینئر مینجر کمیو نیکیشن علیٰ مظہر، ڈپٹی مینجر محمد عمیر خان اور ڈپٹی مینجر رحمان راشد نے شرکت کی۔ جبکہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹرطلعت نسیم پاشا ، اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سینئر مینجر کمیونیکیشن علی مظہر اور ڈپٹی مینجر کمیونیکیشن محمد عمیر خان نے طلبہ و طالبات کو ایل ڈبلیو ایم سی کے موجودہ پراجیکٹس جس میں کچر ے سے کمپوسٹ، ری فیوزڈ ڈی رائیوڈ فیول اور توانائی کی شکل میں استفادہ کرنے کے مختلف پروجیکٹس، ایل ڈبلیوایم سی کے نظامِ صفائی اور صاف ستھرے ماحول کو برقرار رکھنے میں شہریوں کے ذمہ دارانہ کردار اور طلبا و طالبات کے کردار اوردونوں اداروں کے باہمی تعاون کی ضرورت اور اہمیت پر تفصیلی لیکچر دیا۔اس موقع پر ایل ڈبلیوایم سی کے نظامِ صفائی اور شہریوں کے لیے صفائی کے پیغام پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی ۔یونیورسٹی میں آگاہی کیمپ بھی لگایا گیا جہاں صفائی اور ڈینگی سے متعلق معلوماتی پمفلٹس تقسیم کئے گئے۔ اختتامی تقریر کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر طلعت نسیم پاشا کا کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی شہر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے احسن اقدامات کر رہی ہے۔

ایل ڈبلیو ایم سی

مزید : میٹروپولیٹن 1