چھلکتی آنکھوں کیساتھ ڈیرن لی مین بھی عہدے سے مستعفی
جوہانسبرگ (نیٹ نیوز ) آسٹریلیا کے کوچ ڈیرن لی مین کپتان کی جانب سے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں بال ٹیمپرنگ کی کوشش پر دلبرداشتہ ہو گئے ہیں اور انہوں نے ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق یہاں امر قابل ذکر ہے کہ آسٹریلوی کپتان پر ایک سال کی پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں کپتانی سے بھی ہٹایا گیا جبکہ بینکرافٹ کو بال خراب کرنے پر 9 ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا ہو گا۔اس تمام معاملے پر آسٹریلیا کے کوچ انتہائی دلبرداشتہ ہو گئے ہیں اور انہوں نے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلات چوتھا ٹیسٹ بطور کوچ آخری میچ ہو گا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان سٹیو سمتھ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کیمرون بینکرافٹ کو بال خراب کرنے کا کہاتاکہ ہم نئی گیند حاصل کر سکیں کیونکہ اس میچ میں نئی گیند سے وکٹیں ملی ہیں۔