بال ٹمپرنگ تنازعہ ٹیموں کو حقیقت پسندی کادرس دیتاہے،ہاشم آملہ

بال ٹمپرنگ تنازعہ ٹیموں کو حقیقت پسندی کادرس دیتاہے،ہاشم آملہ

جوہانسبرگ(نیٹ نیوز) جنوبی افریقہ کے بیٹسمین ہاشم آملہ نے گزشتہ روزکہاہے کہ آسٹریلیاکے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں بال ٹمپرنگ کے معاملے پرتنازعہ دنیامیں ہرایک ٹیم کو حقیقت پسندی کادرس دیتاہے۔آملہ آسٹریلیاکے سٹیوسمتھ، ،ڈیوڈ وارنراورکیمرون بینکروفٹ پرعائدہونے والی پابندیوں پرردعمل دے رہے تھے ،انہوں نے کہاکہ کیپ ٹاؤن میں پیش آنے والے واقعات کی بنیاد پرکرکٹرزسے یہ پوچھاجاناچاہئے کہ آپ کس قسم کی کرکٹ کھیلناچاہتے ہیں ؟،اس واقعہ نے غالباًآئی سی سی کومزیدزیادہ سردرددیاہے اورموقع ہے کہ اب کھیل کی عالمی گورننگ باڈیز ہمیں یہ دکھائیں کہ یہ لائن کہاں واقعہ ہے ؟۔ وہ آسٹریلوی کرکٹرزکی جانب سے قابل قبول رویئے اورحدپارنہ کرنے کے حوالے سے حدودسے متعلق مسلسل بیانات کاحوالہ دے رہے تھے ۔

آملہ نے کہاکہ جنوبی افریقہ کی توجہ آج شروع ہونے والے چوتھے اورآخری ٹیسٹ میچ پرمرکوزہے تاکہ ٹیسٹ سیریزکوجیتاجاسکے جس میں انہیں 2-1کی برتری حاصل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی