آئی پی ایل، ولیمسن سن رائزرز حیدرآباد کے نئے کپتان مقرر

آئی پی ایل، ولیمسن سن رائزرز حیدرآباد کے نئے کپتان مقرر

ممبئی (نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ کے قائد اور سٹار بلے باز کین ولیمسن آئندہ ماہ شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کیلئے سن رائزرز حیدرآباد کے نئے کپتان مقرر ہو گئے، انہیں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے، آسٹریلوی اوپنر نے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے باعث کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے عائد کردہ ایک سالہ پابندی کے بعد حیدرآباد ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دیا تھا تاہم بعدازاں بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی وارنر پر رواں برس شیڈول آئی پی ایل میں شرکت پر پابندی لگا دی تھی۔ سن رائزرز حیدر آباد کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں ولیمسن کو کپتان بنانے پر خوشی ہے، امید ہے کہ وہ ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے اسے فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔ حیدرآباد کی ٹیم 9 اپریل کو راجستھان رائلز کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی

مزید : کھیل اور کھلاڑی