میانی اوپن : ڈینلی کے ہاتھوں وینس ولیمز کو کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست

میانی اوپن : ڈینلی کے ہاتھوں وینس ولیمز کو کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست

میامی(نیٹ نیوز) وینس ولیمز کو میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں ہم وطن کوالیفائر کھلاڑی ڈینلی روز کولنز کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں امریکن کھلاڑی ڈینلی روز کولنز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن کھلاڑی وینس ولیمز کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔دوسری جانب ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو اور امریکہ کے جان اسنر مینز سنگلز جبکہ برائن برادرز نے مینز ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں ارجنٹائن کے ڈیل پوٹرونے کینیڈین میلوس راؤنک کو،امریکہ کے جان اسنر نے جنوبی کورین ہیون چنگ کو شکست دی، دوسری جانب مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں مائیک برائن اور باب برائن پر مشتمل امریکن جوڑی نے جنوبی افریقہ کے راون کلاسن اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل وینس جبکہ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں ویسنینا اور مکارووا پر مشتمل روسی جوڑی نییوکرین کی لوئیڈ مائیلا اور ان کی روسی جوڑی دار ایلا کو زیر کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی