سنگھ پورہ سے دو سالہ بچی اغوا ،ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا

سنگھ پورہ سے دو سالہ بچی اغوا ،ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا

لا ہور (کر ائم رپو رٹر)گجر پورہ کے علاقہ سے دو سالہ بچی اغوا ،پولیس نے نامعلوم اغوا کاروں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق گجر پورہ کے علاقہ سنگھ پورہ کے رہائشی جمشید نامی شہری کی 2سالہ بیٹی ارضہ اپنے گھر کے دروازے میں بیٹھی کھیل رہی تھی کہ نامعلوم افراد نے اسے اغواء کر لیا۔پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد مغویہ کے والد کی درخواست پر نامعلوم اغواء کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انویسٹی گیشن شروع کر دی ۔ تاحال ابھی تک نہ تو مغویہ کا پتہ چل سکا ہے اور نہ ہی ملزمان کا کوئی سراغ لگ سکا ہے۔

مزید : علاقائی