ایس پی کینٹ آفس کے باہر شراب فروش گرفتار،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

ایس پی کینٹ آفس کے باہر شراب فروش گرفتار،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

لا ہور (کر ائم رپو رٹر)ایس پی کینٹ آفس کے باہر شراب فروش گرفتار،پولیس نے ملزم کے قبضہ سے شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کینٹ کے علاقہ سرور روڈایس پی کینٹ آفس کے باہر پولیس نے اشرف نامی شخص کو مشکوک حرکات ہونے پر پکڑ کر تلاشی کے دوران اس کے قبضہ سے4بوتلیں شراب برآمدکر کے سرور روڈ پولیس کے حوالے کر دیا جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کسی کو شراب دینے کیلئے وہاں پر کھڑا ہوا تھا۔

مزید : علاقائی