صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (خبر نگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات ،گاڑیوں اور دیگر قیمتی اشیاسے محروم کردیا ۔تفصیلات کے مطابق نشتر کا لو نی کے علا قہ میں ڈاکوؤں نے طاہر اور اس کی فیملی سے 3لا کھ روپے کی نقدی اورطلائی زیورات لوٹ لئے۔شا د با غ میں ڈاکوؤں نے حسن اور اس کی فیملی سے3لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات،ہنجر وال میں ڈاکوؤں نے احسن سے2لاکھ کی نقدی ، شما لی چھا ؤ نی میں ڈاکوؤں نے عمران اور فیملی سے 2لاکھ کی نقدی وطلائی زیورات چھین لئے۔فیکٹری ایریا میں ریا ض کے گھر سے تین ڈاکو 3لاکھ 75ہزارکی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ وحدت کالونی میں اکرم سے 18لاکھ ،اسلام پو رہ میں عادل اور اسکی فیملی سے 6لاکھ،گجر پو رہ میں ماہم سے ڈیڑھ لاکھ،شفیق آباد میں افضل خان سے 35ہزار کی نقدی اور موبائل چھین لئے گئے ۔ چوہنگ میں افتخارشاہ کے گھر سے چور 18لاکھ کی نقدی اور زیورات چوری کر لئے گئے۔علاوہ ازیں گارڈن ٹاؤن میں جنیدکی گاڑی، شاہدرہ ٹاؤن میں عرفان، بادامی باغ میں جاوید،مسلم ٹاؤن میں عمر،گلشن راوی میں اسلم ،گلشن اقبال میں راشد،گرین ٹاؤن میں ناظم،ستوکتلہ میں عاشق،نصیر آ با د میں کا شف کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -