غالب مارکیٹ پولیس کی حراست سے 2 ملزمان ہتھکڑیوں سمیت فرار
لاہور (کرائم رپورٹر) غالب مارکیٹ پولیس کی حراست سے گزشتہ رات دو ملزمان فرارہو گئے ۔ ملزمان جاتے ہوئے پولیس کی ہتھکڑیاں بھی لے گئے تفصیلات کے مطابق غالب مارکیٹ پولیس نے گزشتہ چند دنوں سے ڈکیتی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو حراست میں لے رکھا تھا اور دونوں ملزمان کو پولیس نے ایک نجی ٹارچر سیل میں بند کر رکھا تھاکہ پولیس وہاں سے گزشتہ رات تھانہ میں بند کرنے کے لیے لے کر آرہے تھے کہ تھانہ کے گیٹ کے سامنے ملزمان کو اتارتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں دونوں ملزمان فرار ہو گئے اور فرار ہونے والے دونوں ملزمان پولیس کی ہتھ کڑیاں بھی ساتھ لے گئے ۔ایس پی ماڈل ٹاؤن نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی جن کا کہنا تھا کہ ذمہ دار کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔