ٹریفک قوانین کی پاسداری کیلئے سیمینار اور آگاہی واک کاانعقاد

ٹریفک قوانین کی پاسداری کیلئے سیمینار اور آگاہی واک کاانعقاد

لا ہور (کر ائم رپو رٹر) شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کیلئے ٹی آرایس ایف اور اٹلس ہنڈ اکی ٹیم نے ڈی پی او چکوال کے ساتھ مل کر ضلع چکوال میں ایک ٹریفک سیمینار اور ٹریفک آگاہی واک کا انعقاد کیا۔ سیمینار میں ڈی پی او چکوال ہارون جوئیہ، ٹی آرایس ایف کے چیئرمین خورشید الزمان خوشحالی، اٹلس ہنڈا کے نیشنل سیفٹی منیجر تسلیم شجاع نے شہریوں اور طالب علموں کو ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ کیا اور ہیلمٹ کے استعمال بارے بریفنگ دی گئی۔شہریوں کو ون ویلنگ اوردوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کے خطرات سے آگاہ کیا گیا اور کم عمر ڈرائیورز کی حوصلہ شکنی کے لئے والدین کے موئثر کر دار بارے روشنی ڈالی گئی ۔اسی طرح ٹریفک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں شہریوں اورزندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا۔ بعدازاں کوئز پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی پی او چکوال نے ٹی آرایس ایف اور اٹلس ہنڈا کی ٹیم کے ہمراہ شہریوں میں ہیلمٹ اور دیگر انعامات تقسیم کئے ۔ شہریوں میں ٹریفک آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے۔

مزید : علاقائی