22سالہ لڑکی سے اجتماعی بداخلاقی،چار ملزم گرفتار،ایک کی تلاش جاری

22سالہ لڑکی سے اجتماعی بداخلاقی،چار ملزم گرفتار،ایک کی تلاش جاری

کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ کے نواحی گاؤں گھنکر کے قریب پانچ افراد نے جواں سالہ لڑکی کو اجتماعی بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا ۔کاہنہ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے چارملزمان کوگرفتارکرلیاہے جبکہ پانچویں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔منڈیکی ہٹھار تحصیل چونیاں قصور کی رہائشی22سالہ تہمینہ رفیق نے درخواست میں موقف اختیارکیاکہ ملزمان نے نوکری کاجھانسہ دیکرانٹرویوکیلئے میٹروسٹاپ گجومتہ بلایاجہاں سے کل موکل قصور کا رہائشی عمران ولد جان محمداپنے ماموں کے بیٹے کے ساتھ کاہنہ کے نواحی گاؤں گھنکراپنے ماموں کے گھرلے گیا۔گھرکے مین دروازے کوتالالگاتھا جس کے باعث وہ مجھے قریبی کھیتوں میں ٹیوب ویل پرلے گئے۔کچھ ہی دیرمیں کل موکل قصور کے رہائشی ابوبکر ،انس،آصف اور راشد نامعلوم آگئے اور سب نے بداخلاقی کی، جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے ۔متاثرہ لڑکی کے بیان پرمقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ ایس ایچ او تھانہ کاہنہ ناصر حمید اوراے ایس آئی حاجی ممتازنے بتایا کہ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی نشاندہی پرفوری کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو حراست میں لے لیاہے جبکہ ایک کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خاتون کا طبی معائنہ کروالیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...