اعمال نامہ برانچ میں فرنٹ ڈیسک کا قیام،ملازمین کو سہولت کا سلسلہ جاری

اعمال نامہ برانچ میں فرنٹ ڈیسک کا قیام،ملازمین کو سہولت کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اپنے دفتر کی اعمال نامہ برانچ میں ملازمین کی سہولت اور روزمرہ معاملات میں شفافیت کا حل نکال لیا۔ اعمال نامہ برانچ میں فرنٹ ڈیسک کے قیام کے بعد ملازمین کو سہولت دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی کو اعمال نامہ برانچ کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے کا ٹاسک دے دیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ ملازمین کے سروس سے متعلق تمام معاملات میں آسانی کیلئے اعمال نامہ برانچ میں جلد ون ونڈو سروس کا آغاز بھی کیا جائے گا۔فرنٹ ڈیسک اور ون ونڈو سروس سے اعمال نامہ برانچ میں ملازمین کو بہت حد تک سہولت ملنے کے ساتھ ساتھ تمام دفتری معاملات میں شفافیت آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ملازمین اپنی سروس ، اے سی آر اور ریٹائرمنٹ کے بعد دفتری معاملات سمیت ہر قسم کا مسئلہ فرنٹ ڈیسک کے ذریعے مختصر ترین عرصہ میں حل کرواسکیں گے۔

مزید :

علاقائی -