ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے 15روزہ خصوصی مہم کا آغازکردیا گیا

ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے 15روزہ خصوصی مہم کا آغازکردیا گیا

لا ہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی ہدایت پر پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈمپر ٹرکوں اور ٹرالرز کے باعث ہونے والے ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے 15روزہ خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کے دوران تمام اضلاع میں صوبہ پنجاب اور دوسرے صوبوں سے رجسٹرڈ ڈمپر ٹرکوں/آئل ٹینکر /ٹریلر کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور فٹنس سرٹیفیکیٹ،روٹ پرمٹ ، ڈرائیوروں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس کی موجودگی کو یقینی بنایا جا ئے گا۔ڈی آئی جی ٹریفک نے خصوصی مہم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ خصوصی مہم پورے پنجاب میں جاری رہے گی ۔ انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب کے تما م اضلاع کے ڈسٹرکٹ انچارج ٹریفک اور CTO صاحبان کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ڈمپر ٹرکوں/ٹریلراور انکے مالکان وڈرائیوران کا ریکارڈ مرتب کریں تاکہ ان فٹ ،تیز رفتاراور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ڈمپرٹرکوں/ٹریلر کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جاسکے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...