62ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات ، 96سب انسپکٹروں کی ترقی

62ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات ، 96سب انسپکٹروں کی ترقی

لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے 62ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئے۔ اس کے علاوہ نئے ترقی پانے والے 48ڈی ایس پیز کی بھی تعیناتیاں کر دی گئی ہیں جبکہ ریگولر ہونے والے 14ڈی ایس پیز کو پرانی تعیناتی پر ہی کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔علاوہ ازیں ایڈیشنل آئی جی اظہر حمید کھوکھر نے 96سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دیدی جن میں لاہور کے 18،فیصل آباد کے 13، ملتان کے 8،گوجرانوالہ کے 18اور سرگودھا کے 10سب انسپکٹر شامل ہیں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...