شیراکوٹ، معمولی تلخ کلامی پر نوجوان نے واپڈا ملازم کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا

شیراکوٹ، معمولی تلخ کلامی پر نوجوان نے واپڈا ملازم کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا

لا ہور (خبر نگار)شیراکوٹ کے علاقہ میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان نے واپڈا ملازم کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق شیراکوٹ کے علاقہ رضوان پارک کے قریب رہائش پذیر واپڈا ملازم شیخ شاہد کو معمولی تلخ کلامی پر عمیر نامی شخص نے پسٹل سے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔زخمی کو طبی امداد کے لئے تشویش ناک حالت میں مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر تے ہوئے زخمی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا،تاحال ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...