کوٹ لکھپت پولیس کا زہریلی شراب بنانے والے کارخانے میں چھاپہ

کوٹ لکھپت پولیس کا زہریلی شراب بنانے والے کارخانے میں چھاپہ

لا ہور (کر ائم رپو رٹر)کوٹ لکھپت پولیس نے زہریلی شراب بنانے والے کارخانے میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے سینکڑوں لیٹر زہریلی شراب ، فلیور اور دیگر سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ کوٹ لکھپت پولیس نے مخبرکی اطلاع پرقائد ملت کالونی میں زہریلی شراب بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مار کر سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم ساحل کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے سینکڑوں لیٹر دیسی شراب ، فلیور اور دیگر سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...