بھاٹی گیٹ ، 50سالہ شخص کی لاش برآمد

بھاٹی گیٹ ، 50سالہ شخص کی لاش برآمد

لا ہور (خبر نگار)بھاٹی کے علاقے میں 50سالہ شخص کی لاش برآمد، پولیس نے لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے میں منتقل کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ بھاٹی گیٹ کے علاقے پرندہ مارکیٹ کے قریب 50سالہ شخص کی لاش پڑی دیکھ کر مقامی رہائشیوں نے پولیس کواطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر لاش کوقبضے میں لے لیا جسے بعد ازاں امجد علی کے نام سے شناخت کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا اور کئی سال سے پارک میں ہی سوتا تھا، اس کی موت نشہ کی زیادتی کے باعث واقع ہوئی ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...