پرویز مشرف کو آل پاکستان مسلم لیگ کی صدارت سے ہٹانے کیلئے جلد سماعت کی درخواست مسترد
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کو آل پاکستان مسلم لیگ کی صدارت کے عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست کی جلد سماعت کے لئے دائر متفرق درخواست مسترد کر دی۔ جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار مقامی وکیل محمد آفاق ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 62،63 کے تحت پرویز مشرف کو 2013 کے الیکشن میں نا اہل قرار دیا گیا،پولیٹیکل پارٹیز آرڈر اینڈ رولز کے تحت نا اہل شخص پارٹی صدر نہیں بن سکتا، سپریم کورٹ نواز شریف کو بھی اسی قانون کے تحت پارٹی صدارت کے لئے نا اہل کر چکی ہے، انہوں نے کہاکہ بطور پارٹی صدر پرویز مشرف کی جانب سے کئے گئے تمام فیصلے کالعدم قرار دئیے جائیں،انہوں نے استدعا کی کہ عدالت پرویز مشرف کو پارٹی صدارت کے عہدے سے نا اہل کرنے کا حکم دے،آل پاکستان مسلم لیگ کے تمام ممبران اسمبلی کو بھی نا اہل قرار دیا جائے،عدالت پیمرا کو پرویز مشرف کی تقاریر نشر کرنے سے روکے، معاملے کی حساسیت کے پیش نظر کیس کی جلد سماعت کی جائے، جس پر عدالت نے کیس کی سماعت جلد کرنے کے لئے دائر متفرق درخواست مسترد کر دی۔
درخواست مسترد