ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی پی آئی کی تقرری چیف سیکرٹری کو انکوائری کرانے کاحکم

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی پی آئی کی تقرری چیف سیکرٹری کو انکوائری کرانے کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی پی آئی آفس محمد عمران طارق کی تقرری کے خلاف درخواست چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوا دی اور حکم دیا کہ درخواستگزار کی شکایت پر انکوائری کروائی جائے اور الزام ثابت ہونے پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس شمس محمود مرز نے گورنمنٹ کالج آف کامرس باغبانپورہ کے سینئیت انسٹرکٹر افضل ذوق کی درخواست پر سماعت کی جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی پی آئی آفس کی جعلی ڈگری پرتقرری کو چیلنج کیا گیا تھا درخواستگزاروکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عمران طارق نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ سائینسز کراچی کی جعلی ڈگری پر ملازمت کی وکیل نے نشاندہی کی کہ چیف سیکرٹری پنجاب کو محمد عمران طارق کی جعلی ڈگری سے متعلق متعدد شکایات دیں مگر شنوائی نہ ہوئی وکیل نے استدعا کی کہ عدالت چیف سیکرٹری پنجاب کو محمد عمران طارق کے خلاف کارروائی کا حکم دے اور کارروائی مکمل ہونے تک عمران طارق کو کام سے روکا جائے عدالت نے درخواست چیف سیکرٹری کو بھجوا دی اور حکم دیا کہ درخواست گزار کی شکایت کا ازالہ کیا جائے ۔

مزید :

علاقائی -