وی سی سرگودھا یونیورسٹی تقرری، جواب داخل نہ کرانے پرعدالت کااظہار برہمی

وی سی سرگودھا یونیورسٹی تقرری، جواب داخل نہ کرانے پرعدالت کااظہار برہمی

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کے خلاف درخواست پر وائس چانسلر کی طرف سے جواب داخل نہ کرانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ہر صورت جواب داخل کروانے کاحکم دے دیا عدالت نے ہائیر ایجوکیشن کمشن سے تحریری جواب طلب کر لیا دوران سماعت درخواستگزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ سرگودھا یونیورسٹی کی تقرری میرٹ سے ہٹ کرکی گئی وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ وائس چانسلر کی تقرری کے لیے امیدوار 15 پبلیکیشن کا اہل ہونا ضروری ہے جبکہ وائس چانسلر کے پاس تقرری کے وقت صرف 10 پبلیکیشن تھیں وکیل نے نشاندہی کی کہ میرٹ سے ہٹ کر تقرری کی وجہ سے اعلی تعلیمی ادارہ کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیا گیا وکیل نے قانونی نقطہ اٹھایاکہ ڈاکٹر اشتیاق ٹیکنوکریٹ پر ہونے کی وجہ سے وائس چانسلر کی پوسٹ پر اپلائی کرنے کے اہل نہ تھے وکیل نے الزام لگایا کہ محکمہ تعلیم اور سرچ کمیٹی نے انہیں خلاف قانون تقرر کرنے کی سفارش کر دی وکیل نے استدعا کی کہ عدالت وائس چانسلر کی تقرری کالعدم قرار دے عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی۔

وی سی

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...