پولیس اہلکاروں کے تقرر نامے، سی پی او فیصل آباد کوایک ماہ میں فیصلے کا حکم
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ پولیس میں بھرتی کے امیدواروں کو تحریری امتحان اور انٹرویو پاس کرنے کے باوجود تقرر نامہ نہ دینے کے خلاف درخواست سی پی او فیصل آباد کو بھجوا دی اور قانون کے مطابق ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ۔ جسٹس شاہد کریم نے آکاش مسیح اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی درخواستگزار وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ محکمہ پولیس پنجاب میں نوکری کے لیے مخصوص کوٹہ پر درخواستیں دیں تاہم تحریری امتحان اورانٹرویو پاس کرنے کے باوجود نوکری کے لیے تقرر نامہ نہیں دیا جارہا جو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت نوکری کے لیے تمام امیدواروں کو تقرر نامہ جاری کرنے کا حکم دے عدالت نے درخواستگزار وکیل کو سننے کے بعددرخواست سی پی او فیصل آباد کو بھجوا دی اور حکم دیا کہ درخواستگزاران کو سن کو ایک ماہ میں فیصلہ کیا جائے۔
تقرر نامے