پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف درخواست پر یونیورسٹی انتظامیہ سے جواب طلب

پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف درخواست پر یونیورسٹی انتظامیہ سے ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف دائر درخواست پر یونیورسٹی انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا۔جسٹس شجاعت علی خان نے جیولواجی کے شعبہ کے سربراہ شاہد غازی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ یونیورسٹی رولز کے مطابق جیولواجی کے پروفیسر کو جیو فزکس ڈپیاٹمنٹ میں تعینات نہیں کیا جاسکتا۔وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے اختیار سے تجاوز کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر آڈر کیا۔درخواست گزار نے مزید موقف اختیار کیا کہ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت وائس چانسلر کی جانب سے کی گی شعبہ جیو فزکس میں تعیناتی کو کالعدم قرار دینے کا حکم دے۔عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی کو نوٹسز جاری کردیئے۔

جواب طلب

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...