شہباز شریف آئندہ وزیر اعظم ہوں گے ، عمران خان تو میئر بھی نہیں بن سکتے : خواجہ سعدر فیق

شہباز شریف آئندہ وزیر اعظم ہوں گے ، عمران خان تو میئر بھی نہیں بن سکتے : خواجہ ...

لاہور( نمائندہ پاکستان ،آئی این پی) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شہبازشر یف آئندہ عام انتخابات کے بعد وزیر اعظم ہوں گے ‘ عمران خان کی طرح کاشخص میئر بھی نہیں بن سکتا یہ وزیر اعظم بننے کی بات کرتا ہے ‘ عمران خان صرف پشاور کے چوہے ماردیں اور زرداری کراچی کا کچرا اٹھادیں، یہی کام ان دونوں سے اپنی حکومت کے دوران نہیں ہونا‘ ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کے بعد پیپلز پارٹی ختم نہیں ہوئی بلکہ زرداری صاحب نے پیپلز پارٹی کا سیتا ناس کیا ہے ‘ آپس کی لڑائی میں وقتی طور پر کوئی کامیاب تو ہوسکتا ہے مگر جیتے گا کوئی نہیں آپس کی لڑائی میں سب ہار جائیں گے‘نواز شریف اور(ن) لیگ کے دیگر لوگوں کو الیکشن سے قبل گندا کیا جارہا ہے‘دعا کریں اس ملک میں الیکشن وقت پر ہوں، دعا کریں سب لوگ آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں۔ اپنے حلقہ انتخاب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر گھر میں لڑائی ہوتی ہے تو کوئی وقتی طور پر توجیتتا ہے اور اسے فائدہ ہوتا ہے لیکن حقیقت میں پورا گھر ہار جاتا ہے ،ہم اپنے گھر کی لڑائی کو ختم کریں اور کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگیں ، ہم نے یہاں اس ڈینگی مچھر کو کنٹرول کیا ہے جو نظر نہیں آتا جبکہ آپ سے آدم خور چوہے ختم نہیں ہوئے اور خیبر پختوانخواسے آنے والا پولیو پورے ملک میں پھیل رہا ہے ۔ پشاور کو خوبصورت بناؤ لوگ تمہیں ووٹ دیدیں گے لیکن گالیاں دے کر اورالزام لگا کر آپ کو ووٹ مل جائے گا تو اس طرح ووٹ نہیں ملتا بلکہ خراب ہوتا ہے ۔ میرا اندازہ ہے کہ پچھلی بار آپ جتنے ووٹ لے گئے تھے اب آپ کو اتنے نہیں ملیں گے،لوگ گالیوں کی سیاست کو پسند نہیں کرتے ۔ عمران خان اپنے سیاسی مخالفین کے بارے میں اوئے توئے اور بد تمیزی کرتا ہے ۔ملک چلانا سنجیدہ لوگوں کا کام ہے ، کیا کوئی گھر چلانا آسان کام ہے جو 21کروڑ عوام کا گھر چلایا جا سکتا ہے ۔ آپ ابھی بغیر سنجیدہ اور الہڑ منڈا بنے ہوئے ہیں اور آپ کی نوجوانی ختم ہی نہیں ہو رہی ۔ آپ کہتے ہیں مجھے پاکستان کا وزیر اعظم بنا دو، آپ جیساشخص تو کسی شہر کا میئر نہیں بن سکتا ۔ اگر وزیراعظم بننا ہے تو اپنی زبان ٹھیک کرو ، گالیاں نہ دو ۔ آپ کے کان میں کوئی بات کر دے تو آپ تقریر شروع کر دیتے ہیں ۔ دریں اثناخواجہ سعد رفیق نے چرڑ روڈ گورنمنٹ گرلز سکول کو کالج میں تبدیل کرنے کیلئے نو تعمیر شدہ فلور کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں ایم پی اے میاں نصیر احمد سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پرانہوں نے کہامیں ہمیشہ سکول اور کالج میں آ کر طلبا سے مل کر خوشی محسوس کرتا ہوں۔ اگر اپوزیشن دھرنے چھوڑ کر ہمیں کام کرنے دیتی تو سو فیصد بجلی کا معاملہ حل ہو جاتا۔ ستر سال سے سارے سیاست دان مار کھا رہے ہیں مگر ہم ملک کی بہتری کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ پنجاب کے ہسپتالوں پر دوسرے صوبوں کا بھی دباؤ ہے اگر باقی صوبے حالات بہتر کر لیں تو پنجاب میں حالات کافی بہتر ہو سکتے ہیں۔

سعد رفیق

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...