پاکستان کا آبدو زسے داغے جانیوالے کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا آبدو زسے داغے جانیوالے کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی ( آن لائن) پاکستان نے آبدوز سے داغے جانیوالے کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ پاکستان کا اپنا تیار کردہ کروز میزائل بابر 450 کلومیٹر تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق زیر آب مقام سے داغے گئے کروز میزائل بابر نے انتہائی کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا ، آبدوز سے داغا جانیوالا کروز میزائل بابر کئی اقسام کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کروز میزائل بابر زیر آب پروپلشن کیساتھ جدید ترین گائیڈنس اور نیوی گیشن کی صلاحیت بھی رکھتا ہے ۔دریں اثناء صدر مملکت ،وزیر اعظم تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے کروز میزائل بابر کے کامیاب تجربہ پر سائنسدانوں،انجنئیرز کی تعریف اور قوم کو مبارکباددی ہے ۔

مزید : صفحہ اول