نیب نے سابق چیف ایگزیکٹو این ٹی ڈی سی رسول خان محسود کوگرفتارکرلیا

نیب نے سابق چیف ایگزیکٹو این ٹی ڈی سی رسول خان محسود کوگرفتارکرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( خبر نگار) قومی احتساب بیورو (نیب )لاہور کا کرپٹ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری، سابق چیف ایگزیکٹو این ٹی ڈی سی رسول خان محسود کو گرفتار کر لیا گیا ۔ترجمان نیب لاہور کے مطابق ملزم پر اختیارات کے ناجا ئز استعمال سے حکومتی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے،ملزم رسول خان محسود 2010-12کے درمیان ایم ڈی پیپکو تعینات رہا ،تعیناتی کے دوران ملزم کی جانب سے ٹرانسفارمرز کی خریداری کی مد میں حکومتی خزانے کو 13270 ملین کا نقصان پہنچایا گیا، دوران تفتیش ملزم کی جانب سے ٹرانسفارمرز کی خریداری کی مد میں کاغذات میں ردوبدل کا انکشاف ہوا ، ملزم رسول خان محسود کی کاغذات میں ردوبدل سے نیب افسران کو دھوکہ دینے کی کوشش کی گئی ۔ ترجمان کے مطابق سابق چیف ایگزیکٹو کی دیگر شریک ملزمان سے ملی بھگت ،مارکیٹ ریٹ سے کئی گنازیادہ مالیت کا ٹینڈر پاس کروایا گیا،نیب لاہور کی جانب سے 2015ء میں ملزمان کیخلاف کرپشن ریفرنس احتساب عدالت میں داخل کیا گیا،ملزم رسول خان کے وارنٹ گرفتاری چیئرمین نیب کی جانب سے جاری کیے گئے۔ترجمان نیب کے مطابق رسول خان کی گرفتاری 27 مارچ کو عمل میں لائی گئی تھی ہاں البتہ خبر میڈیا میں شیئر لیٹ کی گئی اس کی وجوہات میں ملزم کی جانب سے سپریم کورٹ میں وارنٹ گرفتاری کو منسوخ کروانے کی استدعا کی تھی جس کی باقاعدہ طور پر تصدیق کروائے جانا ہے۔نیب ان معاملات میں کسی بھی قسم کی سیاست کو شامل کرنے کے حق میں نہیں اور نہ ہی ایسے کیسز میں دور تک سیاست کا کوئی تعلق ہے ۔
رسول خان محسود/گرفتار

مزید :

صفحہ اول -