’’احتساب سب کیلئے‘‘ کی پالیسی پر پختہ یقین رکھتے ہیں: جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال

’’احتساب سب کیلئے‘‘ کی پالیسی پر پختہ یقین رکھتے ہیں: جسٹس ریٹائرڈ جاوید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ’ احتساب سب کیلئے‘کی پالیسی پر پختہ یقین رکھتے ہیں، بدعنوانی ایک ناسور ہے ،خاتمہ میں ہی ملک کی ترقی اور خوشحالی کا راز مضمر ہے، تمام انکوائریوں اور انوسٹی گیشنز پر میرٹ، شفافیت اور قانون کے مطابق عمل جبکہ کرپشن سے متعلق شکایت کنندگان کی شکایات کو نیب قوانین کے مطابق نمٹایا جارہا ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے یہ بات گزشتہ روز کھلی کچہری میں عوامی شکایات کی سماعت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ چیئرمین نیب نے لوگوں کی انفرادی شکایات تحمل سے سنیں اور ان کی شکایات قانون کے مطابق نمٹانے کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ نہوں نے کہا کہ ملک تقریباً 84 ارب ڈالر کا مقروض ہے مگر اس قرض کے پیسے کا مصرف کہیں نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ صرف نیب نہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ نہ صرف خود کرپشن سے انکار کرے بلکہ اپنے اردگرد رہنے والے افراد کو بھی اس کینسر سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔شکایت کنندگاننے قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی قیادت میں قومی احتساب بیورو پر پوری قوم کو اعتماد ہے، آپ کا بے داغ ماضی اور ’ ’احتساب سب کیلئے‘‘ کی پالیسی ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ میں اہم سنگ میل ثابت ہو رہی ہے۔
چیئرمین نیب

مزید :

صفحہ آخر -