پی ایم آفس وزیر اعظم چیف جسٹس ملاقات کی تفصیلات سامنے لائے :خورشید شاہ
سکھر (این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خور شید شاہ نے کہاہے وزیر اعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات کی تفصیلات وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے سامنے آنی چاہئیں ۔ میڈیا سے گفتگومیں انکا کہنا تھاوزیر اعظم اور چیف جسٹس پاکستان کی ملاقات کا یہ وقت نہیں تھااب اگر ہو گئی ہے تو وزیر اعظم ہاؤس سے ملاقات کی تفصیلات بھی سامنے آئی چاہئیں ،پارلیمنٹ اور جمہوریت کو چلنے دیں، کچھ سال میں سب صحیح ہو جائیگا ۔ اگر ایک حصے پر زیادہ وزن آئے گا تو ملک کمزور ہوگا ۔سندھ میں نیب کی زد میں ہر چھوٹاآدمی بھی آرہا ہے ۔ باجوہ ڈاکٹرائن کی فوج کی جانب سے بھی تردید کر دی گئی ہے ،یہ آئین کو چھیڑنے کا وقت نہیں۔
خورشید شاہ