روس کا 60 امریکی سفارتکاروں کی بے دخلی کا اعلان

روس کا 60 امریکی سفارتکاروں کی بے دخلی کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ما سکو (مانیٹر نگ ڈیسک)امریکا کی جانب سے اپنے سفارتکاروں کی بے دخلی کے احکامات کے بعد روس نے بھی 60 امریکی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی جانب سے ماسکو میں تعینات امریکی سفیر کو طلب کر کے سفارتکاروں کی بے دخلی کا نوٹس دیا گیا۔روسی وزیر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ امریکی سفیر کو بتایا ہے کہ اقدام روسی سفارتکاروں کی بے دخلی کا جواب ہے۔اس کے علاوہ روس نے سینٹ پیٹرزبرگ میں واقع امریکی قونصل خانے کو بند کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -