وزیر اعظم آج سرگودھامیں سوئی گیس منصوبے اور کارڈیالوجی سنٹر کا فتتاح کرینگے

وزیر اعظم آج سرگودھامیں سوئی گیس منصوبے اور کارڈیالوجی سنٹر کا فتتاح کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرگودھا(بیورو رپورٹ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورہ پر آج سرگودھا آئینگے وہ سرکٹ ہاؤس میں مختلف وفود سے ملاقات کے علاوہ سرگودھا میں سوئی گیس کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے ایک ارب 20 کروڑ روپے کی لاگت سے نئی پائپ لائنیں بچھانے کے منصوبے کا افتتاح کرنے کے علاوہ سرگودھا میں کارڈیالوجی سنٹر کا بھی افتتاح کرینگے اس سلسلہ میں متعلقہ اداروں نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے وزیر اعظم کی گزر گاہوں کی سڑکوں کر پیج ورک مکمل کرنے اور سرکٹ ہاؤس کے گرد دکانوں کو آج مکمل طور پر بند رکھنے کے علاوہ گردونواح میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے اس سلسلہ میں وزیر اعظم سرگودھا کیلئے آج خصوصی پیکیج کا بھی اعلان کرینگے۔

مزید :

صفحہ آخر -