سپریم کورٹ نے میڈیا پر فحش مواد کے خلاف مقدمہ نمٹادیا

سپریم کورٹ نے میڈیا پر فحش مواد کے خلاف مقدمہ نمٹادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے میڈیا پر فحش مواد نشر کئے جانے کے خلاف قاضی حسین احمد مرحوم کی جانب سے دائرمقدمہ نمٹاتے ہوئے کہا ہے کہ قابل اعتراض مواد کی ٹی وی چینلز پر کسی صورت اجازت نہیں ہے۔عدالت نے پیمرا کو ہدایت کی ہے کہ ٹی وی چینلزپرنشر ہونے والے مواد پر نظر رکھے اگر ٹی وی چینلز پر قابل اعتراض مواد ہوتا ہے تو پیمرا نوٹس لے۔قابل اعتراض مواد پر پیمرا ایکشن نہ لے تو عام آدمی درخواست دے سکتا ہے۔عام آدمی کی درخواست پر پیمرا فیصلہ کرے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے میڈیا پر فحش مواد نشر کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی چیف جسٹس نے کہاکہ ٹی وی چینل پر فحاشی نہیں ہونی چاہیے، کسی ٹی وی چینل پر ڈانس کا نوٹس لیا تھا اورنوٹس لینے پر پیمرا نے ایکشن لیا،بہتر ہوگا پیمرا اس معاملے پر پہلے خود کچھ کرے، ان کا کہنا تھا کہ میں فحاشی کی کوئی حتمی تعریف نہیں دے سکتا،فحاشی کے حوالے سے عدلیہ تو لغت کی تعریف سے اکتفا کرتی ہے
میڈیا پر فحش مواد

مزید :

صفحہ آخر -