مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے آپریشن اور گھر گھر تلاشی کیخلاف حاجن میں مظاہرے

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے آپریشن اور گھر گھر تلاشی کیخلاف حاجن میں مظاہرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن میں بھارتی فوج کے آپریشن کے خلاف زبردست مظاہرے پھوٹ پڑے۔ بھارتی فورسز نے جمعرات کو صبح سویرے حاجن کے گاؤں سید محلہ کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی کی کاررائی شروع کی ۔ فوجی کارروائی کی خبر پھیلتے ہی علاقے کے نوجوانوں سڑکوں پر نکل آئے اور زبردست بھارت مخالف مظاہرے شروع کر دیے۔ بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی جس کے بعد فورسز اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں تاہم نوجوانوں کی شدید مزاحمت کے بعد قابض فورسز محاصرے ختم کر کے واپس جانے پر مجبور ہو گئیں۔

مزید :

صفحہ آخر -