عدالت عظمی نے لوکل گورنمنٹ قوانین کے خلاف آئینی درخواست خارج کردی

عدالت عظمی نے لوکل گورنمنٹ قوانین کے خلاف آئینی درخواست خارج کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز)عدالت عظمی نے لوکل گورنمنٹ قوانین کے خلاف آئینی درخواست خارج کردی ۔درخواست ریاض خنیف راہی نے دائر کی تھی، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں عدالت عظمی کے تین رکنی بینچ نے ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ ی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔ درخواست گزار کا دلائل دیتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومتیں آئندہ مالی معاملات لوکل سطح پر منتقل کریں عدالت اس حوالہ سے حکم جاری کرے چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ کیا ہم ایسا حکم جاری کر سکتے ہیں؟عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دیا۔
عدالت عظمی

مزید :

صفحہ آخر -