دوستوں نے بلایا ملنے آگیا، دوریاں ختم ہوجائیں گی،فاروق ستار
کراچی ( مانیٹر نگ ڈیسک)ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ دوستوں کے بلانے پر بہادرآباد آیا ہوں ہمارے درمیان جو بھی دوریاں ہیں وہ بھی آئندہ ختم ہوجائیں گی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستار کاکہنا تھا کہ مجھے ساتھیوں کی طرف سے کہا گیا آپ آئیں بہادرآباد مرکز آپ کا ہے ،میں نے بھی کہا تھا میں آؤں گا۔ان کا کہنا تھا کہ2 تہائی اکثریت سے ہٹایاگیاتواس کے بعداخلاقی طورپرنہیں آیاتھا جس کے بعدخالدمقبول صدیقی بھی کنونیرہوگئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے نے مجھے یہاں آنیکااخلاقی جواز فراہم کردیا، 2تہائی اکثریت سے مجھے ہٹادیا گیا، ایسی صورت میں بہادرآباد کیسے آتا؟کارکنان بھی ابہام میں تھے کہ کنونیر کون ہے؟ عدالت نے میری حیثیت کو بحال کردیا ہے،اختلافات کے باوجود بہادرآباد ہمارا مشترکہ گھر ہے۔فاروق ستار کہتے ہیں کہ میں نے ا پنی آمدکابہادرآباد کو آگاہ کردیا تھابہادرآبادیاپی آئی بی میں موجودساتھی بھی ایم کیو ایم کا حصہ ہیں،ہ45دن35سال کی رفاقت پر حاوی نہیں ہونا چاہیے۔ ایم کیوایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے گلوے شکوے بھلا دیے ، سابق کنوینئر فاروق ستار کو گلے لگا لیا۔