سائبر سکیورٹی نیا چیلنج ہے: ناصر جنجوعہ

سائبر سکیورٹی نیا چیلنج ہے: ناصر جنجوعہ

اسلام آباد (آئی این پی) مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ سائبر سکیورٹی ایک نیا چیلنج ہے‘ بہت سے ممالک سائبر سکیورٹی کے لئے کام کررہے ہیں‘ ہم آج انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں کام کررہے ہیں۔ جمعرات کو اپنے بیان میں ناصر جنجوعہ نے کہا کہ سائبر سکیورٹی نیا چیلنج ہے بہت سے ممالک سائبر سکیورٹی کے لئے کام کررہے ہیں ہم آج انفارممیشن ٹیکنالوجی کے دور میں کام کررہے ہیں۔ مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے روس کے وفد نے ملاقات کی ہے۔مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ اور روسی کے وفد کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔روسی وفد نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کاروائیوں کی تعریف کی۔ جبکہ مشیر قومی سلامتی نے روس کی جانب سے دو طرفہ تعلقات میں اضافے کی تجویز کو سراہا۔ملاقات کے دوران مشیر قومی سلامتی نے روسی وفد کو علاقائی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی

ناصر جنجوعہ

مزید : صفحہ آخر