ٹڈاپ سکینڈل، یوسف رضا گیلانی اور دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد

ٹڈاپ سکینڈل، یوسف رضا گیلانی اور دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر ) وفاقی اینٹی کرپشن نے ٹریڈ ڈیو یلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان سکینڈل میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ جمعرات کو کراچی میں وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ سکینڈل کی سماعت ہوئی،عدالت نے دوران سماعت سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جس کی صحت سے ملزمان نے انکار کردیا۔وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ کے جج نے فرد جرم پڑھ کر سنائی اور یوسف رضا گیلانی سے استفسار کیا کہ آپ ان الزامات پر کیا کہیں گے،اس پر یوسف رضا گیلانی نے کہا یہ الزامات جھوٹے وہ ان کی صحت سے انکار کرتے ہیں۔ یاد ر ہے سکینڈل میں ملزمان پرفراڈ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو احساس ہوا کہ ان کی غلطی تھی، اپنے دور میں ایک دفعہ چیف جسٹس کے پاس ڈنر میں گیا تھا ،وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات پرلوگ باتیں کررہے ہیں۔ جمعرات کو ٹڈاپ اسکینڈل کیس کی سماعت کے بعد باہر میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ انہوں نے ایک ہی درخواست کی کہ ان کا جو فرنٹ مین ہے وہ کون ہے اس کی شکل ہی دکھادیں۔سیاسی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ میاں نواز شریف کو احساس ہوا کہ ان کی غلطی تھی، وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات پرلوگ باتیں کررہے ہیں، اپنے دور میں ایک دفعہ چیف جسٹس کے پاس ڈنر میں گیا تھا جو میڈیا میں بھی آیاتھا۔

مزید :

صفحہ آخر -