ہتک عزت کیس: پی ٹی آئی رہنما چوہدری ثقلین کو ایک لاکھ روپے جرمانہ

ہتک عزت کیس: پی ٹی آئی رہنما چوہدری ثقلین کو ایک لاکھ روپے جرمانہ

اسلام آ با د (مانیٹر نگ ڈیسک)تحریک انصاف کے سابق امیدوار برائے این اے 62 چوہدری ثقلین پر ہتک عزت کیس میں ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج سوہاوا نے ہتک عزت کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما چوہدری ثقلین نے جرمانہ عائد نہ کیا تو انہیں 6 ماہ کی قید کاٹنا پڑے گی۔خیال رہے کہ چوہدری ثقلین کیخلاف چوہدری طارق نے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔چوہدری ثقلین نے جرم قبول کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کر دیا۔

مزید : صفحہ آخر