ایم کیوایم کی ایم این اے فوزیہ حمید پاک سر زمین میں شامل

ایم کیوایم کی ایم این اے فوزیہ حمید پاک سر زمین میں شامل

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )ایم کیوایم پاکستان کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ حمید پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئیں۔پی ایس پی کے ہیڈکوارٹر پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر فوزیہ حمید نے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ 22 اگست کے بعد بہت کچھ برداشت کیا اور امید تھی کہ 22 اگست کے بعدمعاملات ٹھیک ہو جائیں گے لیکن گزشتہ دنوں جو ایم کیو ایم میں ہوا وہ ناقابل برداشت ہے۔اس موقع پر پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ڈاکٹر فوزیہ کوپی ایس پی میں خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان میں اتنے کم عرصے میں کوئی جماعت اتنی مقبول نہیں ہوئی، جو لوگ ہمیں جانتے بھی نہیں تھے وہ بھی ہماری آواز پر آئے، دو لوگوں سے شروع ہونے والی جماعت آج سندھ کی بڑی جماعت ہے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...