آشیانہ ہاؤسنگ کیس ، چیف انجینئر ایل ڈی اے اور ڈائریکٹر عارف بٹ وعدہ معاف گواہ بن گئے

آشیانہ ہاؤسنگ کیس ، چیف انجینئر ایل ڈی اے اور ڈائریکٹر عارف بٹ وعدہ معاف گواہ ...

لاہور(خبرنگار) نیب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اور ڈائریکٹر عارف بٹ کو وعدہ معاف گواہ بننے پر معاف کر تے ہوئے قرار دیا ہے کہ دونوں کیس سے متعلق نیک نیتی کے ساتھ نیب حکام سے تعاون کریں گے ۔کیس کی سماعت کے دوران دونوں وعدہ معاف گواہوں نے اپنا بیان قلمبند کرواتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے احد چیمہ کے کہنے پر ٹینڈر جاری کیا اور سپارکو کمپنی کو دیا ۔ وعدہ معاف گواہوں نے مزید کہا کہ ہم نے جو کیا افسروں کے کہنے پر کیا ہم بے قصور ہیں ہمیں معاف کر دیا جائے جس پرعدالت نے دونوں کو وعدہ معاف گواہ بننے پر معاف کر دیا ۔عدالت نے دونوں کو14 روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کیے اور ریمارکس دئیے کی دونوں وعدہ معاف گواہ ضمانت کیلئے عدالت عالیہ سے رجوح کر سکتے ہیں ۔عدالت میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی جانب سے میڈیکل چیک اپ کیلئے دائر درخواست پر بھی سماعت ہوئی نیب حکام کی جانب سے درخواست کی مخالفت کی گئی ۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...