الیکشن میں پی پی مضبوط امیدوار میدان میں اتارے گی، قمر زمان کائرہ

الیکشن میں پی پی مضبوط امیدوار میدان میں اتارے گی، قمر زمان کائرہ

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہم وسطی پنجاب میں بہترین امیدوار میدان میں اتاریں کے۔ کامیاب رکنیت سازی مہم سے ثابت ہوا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جڑیں آج بھی پنجاب میں سب سے زیادہ مضبوط ہیں.وہ گوجرانوالہ ڈویڑن کے پارٹی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے. اجلاس میں سیکرٹری جنرل چوہدری منظور احمد سینئر نائب صدر چوہدری اسلم گل ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک عثمان رانا عرفان احمد خاں ڈویڑنل صدر دیوان شمیم 'ضلعی صدر راو اکرام اور دیگر رہنما شریک تھے۔ اجلاس میں عہدے داروں کی طرف سے رکنیت سازی'چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہولوگرام جلسوںَ اور 4 اپریل کو لاڑکانہ کیلئے قافلوں کی روانگی سے متعلق بریفنگ دی گئی پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے تمام عہدیداروں کو ہدایت کی جنرل الیکشن کیلئے بھرپور تیاری کی جائے.. اس موقع پر پارٹی رہنماچوہدری منظور احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی 4 اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی یاد پندرہ روزہ تقریبات منعقد کرے گی. اس سلسلے میں ہر شہر میں سیمینار کئے جائیں گے۔

مزید : صفحہ آخر