حافظ نعیم الرحمن کی بے گناہ گرفتارعبد الواسع کے اہلخانہ سے ملاقات

حافظ نعیم الرحمن کی بے گناہ گرفتارعبد الواسع کے اہلخانہ سے ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی کے رہنما عبد الواسع کی گرفتاری پر ان کے اہلخانہ سے ان کے گھر جا کر ملاقات کی ۔ ملاقات میں جماعت اسلامی ضلع شرقی کے امیر یونس بارائی ،امیرشاہ فیصل محمد فرحان ،قیم عتیق احمد اور دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ماضی میں بھی جماعت اسلامی کے رہنماؤں و کارکنان کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں تھیں،گرفتاری انسانی خدمت کے جذبے میں روکاوٹ کا باعث نہیں بن سکتیں، بہت جلد عبد الواسع کو بازیاب کرائیں گے اگر ان کو بازیاب نہیں کیا گیا تو شاہ فیصل تھانہ کا گھیراؤ کریں گے ،ڈی جی رینجرز اورپولیس انتظامیہ اپنا غیر جانبدار انہ کردارادا کریں ،بصورت دیگر تمام تر صورتحال کی ذمہ داری شہری انتظامیہ پرہوگی۔

B

مزید : کراچی صفحہ اول