ڈیرہ بگٹی ، مزاداٹرک کھائی میں جا گرا، بچی سمیت 5افراد جاں بحق ، 9زخمی

ڈیرہ بگٹی ، مزاداٹرک کھائی میں جا گرا، بچی سمیت 5افراد جاں بحق ، 9زخمی

ڈیرہ بگٹی(آن لائن)بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں مزدا ٹرک کھائی جا گرا بچی سمیت5 افراد جاں بحق 9 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق سوئی کے علاقے جن موڑ کے مقام پر مزدا گاڑی میں سوار افراد کا تعلق صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں سے تھا صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد ضلع ڈیرہ بگٹی میں یوم پاکستان کے سلسلے میں لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کے لئے تفریحی سرکس کا انعقاد کرنے آئے تھے اور گزشتہ روز پوری سرکس ٹیم واپس پنجاب کے شہر رحیم یار خان جا رہی تھی کہ سوئی روڈ پر جن موڑ کے قریب ان کی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری حادثے میں گاڑی پر سوار بچی سمیت 5 افراد موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ دیگر 9 افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر پی پی ایل ہسپتال سوئی منتقل کردیا گیا جہاں چند افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی جبکہ جان بحق ہونے والے دو افراد کی شناخت شہباز احمد اور سرمست خان سے کی گئی دونوں افراد کا تعلق صوبہ پنجاب سے بتایا گیا۔

5 افراد جاں بحق

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...