مریم نواز کی کورئیر کمپنی کے دفتر آمد، برطانوی ویزے میں توسیع کیلئے اپنا پاسپورٹ جمع کرادیا

مریم نواز کی کورئیر کمپنی کے دفتر آمد، برطانوی ویزے میں توسیع کیلئے اپنا ...

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز گزشتہ روز اسلام آباد میں کورئیر کمپنی کے دفتر پہنچی جہاں انہوں نے برطانوی ویزے میں توسیع کیلئے اپنا پاسپورٹ جمع کرادیا۔ اس موقع پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی مریم نواز کے ہمراہ تھے۔ کیپٹن صفدر نے بھی مریم نواز کے ساتھ اپنا پاسپورٹ جمع کرایا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق عدالت سے استثنیٰ ملنے پر مریم نواز لندن روانہ ہوجائیں گی جہاں وہ لندن میں زیر علاج اپنی والدہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اپنے برطانوی ویزے میں 10 سال توسیع کی درخواست دی ہے۔

مریم نواز

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...