صوبائی اور ضلعی سطح پر انسانی حقوق کی پاسداری کیلئے موثر کاوشوں میں مصروف ہیں : امتیاز شاہد قریشی

صوبائی اور ضلعی سطح پر انسانی حقوق کی پاسداری کیلئے موثر کاوشوں میں مصروف ...

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی نے ہیومن رائٹس ڈائریکٹریٹ کی نئی تعمیر شدہ بلڈنگ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت صوبائی اور ضلعی سطح پر انسانی حقوق کی پاسداری کے لئے موثر کاوشوں میں مصروف ہے۔اس سلسلے میں انسانی حقوق کے نفاذ کے طریقہ کار کے لئے سفارشات پر کئی سالوں سے کا م کیا جارہاہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اور یہ پالیسی انسانی حقوق کی پامالی کی روک تھام میں مثبت کردار اداکریگی۔پشاور حیات آباد میں ڈائریکٹریٹ کی نئی بلڈنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ صوبے میں اضلاع کی سطح پر بھی انسانی حقوق کی پاسداری کے لئے دفاتر قائم کئے جارہے ہیں جہاں لوکل سطح پر شکایات درج کی جائیں گی اور انکے حل کے لئے مستقل بنیادوں پر کام کیا جائے گا ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بین الاقوامی اور قومی شراکت داروں کے تعاون سے انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری کی کوشش کی جارہی ہے ،سیاسی جماعتوں کا اس حوالے سے بہت اہم رول ہے اسکے علاوہ سول سوسائٹی اور میڈیا کی بھی اہم ذمہ داریاں ہیں جو انسانی حقوق کے حوالے سے شعور پیداکرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی اس سلسلے میں لمبا سفر طے کرنا ہے انسانی حقوق کے نفاذ میں حکومت اور متعلقہ ادارے اپنی پوری ذمہ داریاں نبھانے میں مکمل تعاون کریں گے اور ڈائریکٹریٹ کا قیام اس سلسلے میں اہم پیش رفت ہے ۔وزیر قانون نے اس موقع پر ڈائریکٹریٹ کے ملازمین کے لئے ایک اضافی تنخواہ کا اعلان بھی کیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...