پاور سیکٹر کے زیر گردش قرضوں کا حجم ایک ہزار ارب سے تجاوز کر گیا

پاور سیکٹر کے زیر گردش قرضوں کا حجم ایک ہزار ارب سے تجاوز کر گیا

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پاور سیکٹر کے زیر گردش قرضوں ( سرکلر ڈیٹ) کا حجم ایک ہزار ارب ( ون ٹریلین)سے بڑھ گیا ہے ۔ پاور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق 541ارب روپے (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

زیر گردش قرضوں کی رقم ہے جو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے بینکوں اور مالیاتی اداروں سے حاصل کی ہے۔پاور ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ (پی ایچ سی ایل)نے انرجی سیکٹر کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے لئے قرضے حاصل کئے ہیں ۔موجودہ اور سابق حکومتوں کو ورلڈ بینک ‘ آئی ایم ایف اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاور سیکٹر ڈویلپمنٹ کے لئے اربو ں ڈالر کی فنڈنگ اور فنانسنگ کی جو سرکلر ڈیٹ کے علاوہ ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر