حفظان صحت اصولوں کی خلاف ورزی پر جنوبی پنجاب میں 11 فوڈ پوائنٹس سربمہر

حفظان صحت اصولوں کی خلاف ورزی پر جنوبی پنجاب میں 11 فوڈ پوائنٹس سربمہر

ملتان(جنرل رپورٹر) پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمزنے جنوبی پنجاب میں کاروائی کرتے ہوئے غیر معیاری خوراک کی فراہمی پر11مختلف فوڈ پوائنٹس کو سربمہر کردیا ۔متعدد فوڈ (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

پوائنٹس کو حفظانِ صحت کے اُصولوں کی خلاف ورزیوں پر196,200کے جرمانے عائد کیے ۔تفصیلات کے مطا بق کوڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ کی سربراہی میں ملتان اور گردونواح میں کارروائی کر تے ہو ئے فروٹی کیپری زن ،ماشاء اللہ سویٹس پروڈکشن یو نٹ،نیو عرفات بیکرز،ایس آر ایف اور ماشاء اللہ بیکرز کوغیر معیاری اجزاء کے استعمال،حشرات کی بہتات ،ملا زمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی اور صفائی کے ناقص انتظانات پر سر بمہر کر دیا۔مظفر گڑھ میں کارروائیوں کے دوران بسم اللہ آئس کریم،نعیم کون بسکٹ فیکٹری اورضیاء آئس فیکٹری کونان فوڈ گریڈکلر،کیمیکل ڈرمز کے استعمال،ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی ،گندے اور بدبودار ماحول کی وجہ سے سیل کیا گیا ۔ڈیرہ غازی خان میں واقع مینگو ڈرنک پروڈکشن یونٹ،ابراہیم سویٹس جبکہ رحیم یار خان میں واقع شکیل سویٹس مارٹ کو کھلے رنگوں کے استعمال اور صفائی کے غیر معیاری انتظامات پر سربمہر کیا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں کارروائیاں کر تے ہوئے مختلف فوڈ پوائنٹس کو دی گئی ہدایا ت پر عمل نہ کرنے ،اشیاء کے قابل سراغ نہ ہونے،صفائی کے ناقص انتظامات اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عائد کرد ہ اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر مجمو عی طور پر 196,200کے جرمانے عائد کیے ۔علاوہ ازیں بر آمد شدہ12,500لِٹرملاوٹ شدہ دودھ، زائدالمعیاد بوتلیں، 35کلوخراب مٹھائی ،مضرِ صحت رنگ ،ممنوعہ چائنیز نمک ،کلرڈ سلانٹی اور ناقص مصالحہ جات تلف کردیے گئے۔متعدد فوڈ پوائنٹس ،چکن سیل سنٹرز،بیکرز، پروڈکشن یو نٹس،ہو ٹلز ،مِلک پوائنٹس اور کریانہ سٹورز کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر