ایسٹر ڈے کے موقع پر فول پروف سکیورٹی پلان تیار

ایسٹر ڈے کے موقع پر فول پروف سکیورٹی پلان تیار

ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس نے ایسٹر ڈے کے موقع پر فول پروف سیکورٹی پلان جاری کر دیا جس میں تمام پروگرامو ں پر بھاری(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

نفری تعینات، تمام پولیس اہلکاران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی بدستور، پروگراموں کے منتظمین امن اور بھائی چارے کی فضاء کو قائم رکھنے کے لئے انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں۔ ضلع بھر میں 40 چرچ جن میں A کیٹیگری کے 03 ، B کیٹیگری کے 37 چرچ پرعبادت منعقد کی جائیں گی۔اس موقع پر569 پولیس افسران و اہلکاران کے علاوہ وولینیٹیرز بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ ایلیٹ فورس کی گاڑیاں روٹس پر گشت کریں گی۔اس کے علاوہ خفیہ نگرانی کے لئے سفید پارچات میں بھی پولیس اہلکاران ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں ،جلوس کے انٹری پوائنٹس پر سخت چیکنگ کی جائے گی۔ بائیو میٹرک کے ذریعے شہریوں کے کوائف کی تصدیق کی جائے گی۔چرچ میں عباد ت کے شرکاء کو میٹل ڈیٹیکٹر سے تلاشی کے بعد چرچ میں داخل ہونے دیا جا ئیگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر